ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کش آداسی میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد

آئدن کے علاقے  کش اداسی میں  3 کروز بحری جہازوں کے ذریعے دو ہزار سے زاہد سیاحوں کی آمد

مالٹا کے پرچم بردار کروز لائنز Azamara Pursuit اور Celestial Olympia اور پاناما کے پرچم  بردار  MSC Lirica بندرگاہ پر لنگر انداز  ہوئے  اور   بحری جہازوں کے ذریعے دو ہزار سے زاہد سیاحوں کی آمد  ہوئی ہے۔

جبکہ کچھ سیاح قدیم شہر ایفیسس اور ہاؤس آف ورجن میری دیکھنے کے علاوہ  کچھ  شاپنگ  کی غرض سے علاقے میں مقیم ہیں۔

گلوبل پورٹس ہولڈنگ مشرقی بحیرہ روم کے علاقائی ڈائریکٹر  اور پورٹ کے جنرل منیجر عزیز گونگر نے بتایا کہ کل 2 ہزار 570 مسافر 3 کروز جہازوں کے ذریعے  اس علاقے پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ 4 کروز جہاز کل بندرگاہ پر پہنچیں گے، گونگر نے کہا کہ ان کے خیال میں تقریباً 3 ہزار سیاح ان بحری جہازوں کے ساتھ آئیں گے،  علاوہ ازیں  عید کی وجہ سے بھی بڑی تعداد میں سیاح  علاقے کا رخ اختیار کررہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں