ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپریل میں 3 ارب ڈالرز سے زائد ریکارڈ ترسیلات زر موصول

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.1 ارب ڈالرکی رقم پاکستان بھیجی جوایک ماہ میں بھیجی جانے والی رقم کا ریکارڈ ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ3.1 ارب ڈالرکی ترسیلات زرموصول ہوئیں۔ یہ رقم گزشتہ سال اپریل میں بھیجی گئی رقوم کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھیجی جانے والی رقم کا مجموعی حجم 26.1 ارب ڈالر تھی جو گزشتہ سال کے انہی مہینوں کے مقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ رقوم سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا میں بسنے والے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں