نیویارک(جسارت نیوز)سال بھر میں سب سے زیادہ کمائی کی دوڑ لیونل میسی نے جیت لی، 13کروڑ ڈالر کمانے والے اسٹار فٹبالر نے اپنے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔امریکی میگزین کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق گزشتہ 12ماہ میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی لیونل میسی ہیں، مایہ ناز فٹبالر کی سالانہ آمدن 13کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔امریکی باسکٹ بال اسٹار لی بورن جیمز 12کروڑ 10لاکھ ڈالر سالانہ آمدن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، فٹبال کی دنیا کے ہیرو کرسٹیانو رونالڈو کی ساڑھے 11کروڑ ڈالر آمدن بتائی گئی اور اس فہرست میں ان کا تیسرا نمبر ہے۔زیادہ کمائی کرنے والوں کی اس فہرست میں چوتھی پوزیشن پر فٹبالر نیمار براجمان ہیں جن کی سالانہ کمائی 2021ساڑھے نو کروڑ ڈالر رہی ۔ اسٹیفن کری پانچویں، کیون ڈیورانٹ چھٹے جبکہ سابق نمبر ون ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ساتویں نمبر پر ہیں۔گزشتہ سال اسی دوڑ میں پہلے نمبر پر آنے والے باکسر کینیلو الویریز کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا، 9 کروڑ ڈالر کمانے والے فائٹر کا فہرست میں آٹھواں نام ہے۔