ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 پی سی بی کا کرکٹرز کیلئے ایک اسپیشل فنڈ قائم کرنے پر بھی غور 

لاہور:لیگز چھوڑو زرِتلافی لو،بورڈ اسٹار کرکٹرزکو ترغیب دے گا، اس حوالے سے اسپیشل فنڈ قائم کرنے پر غور ہونے لگا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے بتایا کہ پی سی بی کرکٹرز کیلیے ایک اسپیشل فنڈ قائم کرنے پر بھی غور کررہا ہے،

اس کا مقصد قومی کرکٹرز کو سپورٹ کرنا ہے تاکہ آئیکون سمجھے جانے والے ٹاپ پلیئرز کی توجہ لیگز کی کمائی پر کم ہو اور کیریئر طویل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ اگر کسی کھلاڑی کو کہیں سے معاہدے کی پیشکش ہوئی اور پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے سمجھاکہ اسے لیگ میں شرکت کے بجائے آرام یا ٹریننگ کرنا چاہیے تو پی سی بی نقصان کی کسی حد تک تلافی کرنے کی کوشش کرے گا، یوں پاکستان کرکٹ کے اثاثے کو محفوظ رکھا جاسکے گا اور اسے احساس محرومی بھی نہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں