ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  ’’  انٹر نیشنل میوزیم ڈے  ‘‘   18مئی  کومنایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن  ’’  انٹر نیشنل میوزیم ڈے  ‘‘   18مئی بدھ کومنایا جائے گا  اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کی عوام کو اپنی تہذیب وثقافت اور ماضی کی تاریخ کو محفوظ بنانے کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔

انٹر نیشنل میوزیم ڈے  کے حوالے سے دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں بھی سیمینارز،مذاکرے اور مختلف تقاریب منعقد ہوں گی جس سے ماہرین آثا رقدیمہ عجائب گھروں کی افادیت و اہمیت کے متعلق آگاہی دیں گے۔ دنیا بھر کے عجائب گھروںکی تنظیم انٹر نیشنل کونسل آف میوزیم  نے 1978ء سے 18 مئی کو انٹر نیشنل میوزیم ڈے منانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب تک 18مئی کو دنیا بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان کے شہر لاہور میں بھی دنیا کا قدیم ترین عجائب گھر موجود ہے جس کی تاریخ ڈیڑھ سو سال پرانی ہے اس عجائب گھر میں گندھاراآرٹ  اور مصوری کے نادر نمونے موجود ہیں۔ پاکستان میں لاہور میوزیم کے علاوہ ہڑپہ، ٹیکسلا، کراچی کے عجائب گھر بھی قابل ذکر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں