بتایا گیا ہے کہ خلیج بصرہ میں غیر قانونی طور پر ایندھن لیجانے والے ایک آئل ٹینکر کو ایران نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
ایران کے صوبہ ہرمزگان کی عدلیہ کے سربراہ مجتبی ٰقہرامانی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی فوج نے خلیج فارس میں ایک غیر ملکی بحری جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جس پر 5 لاکھ 50 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن موجود ہے۔