نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں فیکٹری کی دیوار گرنے سے 12 مزدور ہلاک ہو گئے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق فیکٹری کی دیوار گرنے کا واقعہ بھارتی ریاست گجرات کے علاقے موربی میں نمک کی ایک فیکٹری میں پیش آیا۔ حادثے کے دوران دیوار کے نیچے دب کر کئی مزدور زخمی بھی ہوئے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دیوار گرنے سے مزدوروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی حکام متاثرین کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔