ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بھارت امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، بلاول زرداری

نیویارک: وزیر خارجہ بلاول زرداری اقوام متحدہ میں بین الاقوامی مائیگریشن ریویو فورم میں شرکت کیلیے آنیوالے پاکستانی سینیٹرز کے وفد سے ملاقات کررہے ہیں

نیویارک/ اسلام آباد (صباح نیوز+ اے پی پی) وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیرکا دیرینہ تنازع حل کرنے سے ہی ممکن ہوگا، حکومت کی فوری ترجیح تمام ترقیاتی شراکت داروں اور برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دے کر سنگین معاشی چیلنجوں سے نمٹنا ہے، عالمی برادری خوراک کے بڑھتے ہوئے عالمی بحران پر قابو پانے کیلیے مشترکہ کوششیں کرے، بھوک کا خاتمہ ہماری دسترس میں ہے، لاکھوں لوگوں کو بھوک سے نکالنے کا واحد حل مل کر، فوری اور یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہے، تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے ملاقات میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبیسیڈر منیر اکرم کی جانب سے دیے گئے عشائیے میںانہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک، سلامتی کونسل کے ارکان، یورپی یونین، امریکا، چین اور دوسرے فریقوں سمیت تمام دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ تحفظات کے تمام مسائل کے بارے میں مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے،علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ’’گلوبل فوڈ سیکورٹی‘‘ کے موضوع پر وزارتی کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خوراک کے بڑھتے ہوئے عالمی بحران پر قابو پانے کیلیے مشترکہ کوششیں کرے، خوراک کے بحران سے دنیا بھر میں لاکھوں زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ خوراک کا بحران سرحدوں کا پابند نہیں اور کوئی بھی ملک تنہا اس پر قابو نہیں پا سکتا۔ لاکھوں لوگوں کو بھوک سے نکالنے کا واحد حل مل کر، فوری اور یکجہتی کے ساتھ کام کرنا ہے، بھوک کا خاتمہ ہماری دسترس میں ہے۔ اگر ہم مل کر کام کریں تو ہماری دنیا میں ہر ایک کیلیے کافی خوراک ہے۔ علاوہ ازیں کانفرنس کے دوران بلاول زرداری کی ترک ہم منصب سے ملاقات ہوئی، اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے معاشی تعان بڑھانے کیلیے مل کر کام کرنے اور پاک ترک تجارتی تعلقات بھرپور انداز میں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں