الجزائر سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے الجزائرکواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نشست کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون سے دارالحکومت کے مرادیہ محل میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر صدر عبدالمجید کا کہنا تھا کہ الجزائرعلاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔