اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں غیر حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لیے ملک بھر میں ڈسپلے سینٹرقائم کر دیے، جس میں غیر حتمی انتخابی فہرستیں عوام الناس کے معائنہ کے لیے رکھی جائیں گی۔ اس دوران ووٹرز اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ناموںکے اندراج اورکوائف کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں ۔ڈسپلے سینٹر19 جون2022ء تک کھلے رہیں گے اگر کسی اہل فرد کا ووٹ درج نہیں ہے تو وہ شناختی کارڈ کے مستقل یاعارضی پتے کے مطابق اپنا ووٹ درج کراسکتا ہے۔ ملک بھر میں کل20159ڈسپلے سینٹرز تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں میں قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے صوبہ پنجاب 12037، سندھ 3609، خیر پختونخوا میں3040جبکہ بلوچستان میں1473ہیں۔ فارم ڈسپلے سینٹرز کے علاوہ ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وں ، اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر اور اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹwww.ecp.gov.pk پر بھی موجود ہیں ۔ ووٹ کے اندراج کے لیے بھی فارم15 کوائف کی درستگی کے لیے فارم 17جبکہ ووٹ کے ٹرانسفر کے لیے بھی فارم 15پر کیا جائے گا۔