بائے کار مشینری کی جانب سے قومی وسائل سے تیار کردہ اقینجی ڈرونز نے ایک اور کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ٹیکنو فیسٹ آذربائیجان میں ایک فضائی مظاہرے میں شرکت کےلیے اقینجی ڈرونز نے طویل پرواز کرتےہوئے آذربائیجان میں لینڈ کیا ۔
اس نمائش میں شرکت کے لیے 21 مئی کی صبح ترک ضلع تیکر داع سے پرواز کرنے والا ڈرون جارجیا کے راستے آذری فضائی حدود میں داخل ہوا جس نے یہ سفر 5 گھنٹے میں طے کیا ۔
اس کے بعد دوسرا ڈرون بھی اسی راستے سے باکو پہنچا ۔
اس طرح سے ترک ڈرونز نے تین ممالک کے درمیان 2 ہزار کلومیٹر طویل سفر طے کرتےہوئے کامیابی کا ایک نیا نمونہ پیش کیا ہے۔