ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرمی میں کھیلنے کے عادی ہیں،بولرز کو پریشانی ہوتی ہے،فخر زمان

لاہور(جسارت نیوز)قومی ٹیم کے سلامی بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں ڈالر میرا 210 رنز کا ریکارڈ نہ توڑے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاپ اسکورر بنوں، گرمی میں کھیلنے کے عادی ہیں، بولرز کو تھوڑی مشکلات ہوتی ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کافی عرصے بعد کسی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جو خوش آئند ہے، ہمارے شائقین کرکٹ نے آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی بہت سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ کنڈیشننگ کیمپ میں بھاگ دوڑ زیادہ ہوتی ہے، کیمپ میں زیادہ تر فٹنس پر کام ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ رمیز راجا نے ملاقات میں کافی سپورٹ کیا، اچھی بات یہ ہے کہ رمیز راجا نے معاوضہ بڑھانے کا کہا، معاوضوں کے بڑھنے سے ہماری کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔قومی کرکٹر نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار ہوتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں