ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں کھیلوں کے فروغ میں تائیکوانڈو کا کردار اہم ہے

سندھ تائیکوانڈو کپ کی افتتاحی تقریب میں کورین قونصل جنرل کو سوینئر پیش کیاجارہاہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ تائیکوانڈو کے زیر اہتمام تائیکوانڈو کپ کا افتتاح مہمان خصوصی کورین قونصل جنرل نے ربن کاٹ کر کیا۔ اس سلسلے میں سندھ تائیکوانڈو نے قونصلیٹ جنرل ریپبلک آف کوریا کے نام سے انڈر 14 (کیڈٹ) ، انڈر 17 (جونئیر) اور 17 سال سے اوپر (سینئر) مرد و خواتین کھلاڑیوں کا ایک شاندار ایونٹ ایم صدیق میموریل، اسکائوٹ جمنازیم، کراچی میں منعقد کیا گیا۔ اس چمپئن شپ میں صوبہ سندھ جس میں حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، بینظیر آباد اور لاڑکانہ سے مرد و خواتین کھلاڑیوں کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا۔ جبکہ میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے کراچی کی دو (2) مرد و خواتین کی ٹیموں نے حصہ لیا، چمپئن شپ میں مجموعی طور پر 350 کھلاڑی شرکت کر رہیہیں۔افتتاحی تقریب کے بطور مہمان خصوصی کورین قونصلیٹ جنرل آف کوریا، ریحان ہاشمی (چیئرمین سندھ تائیکوانڈو اور سابق ممبر قومی اسمبلی)، سلیم شاہ (ونگ کمانڈر ریٹائرڈ)، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق و دیگر نے شرکت کرتے ہوئے بھرپور تعاون کیا ،شرکاء نے خصوصی طور پر اتنا شاندار ایونٹ منعقد کرنے پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی علاوہ ازیں سندھ تائیکوانڈو کے ایونٹ کی آرگنائزنگ ٹیم میں شامل فراز عثمان، خلدون راجہ، نور احمد عباسی، متین عزیز، اشفاق احمد، فصیح الدین، جاوید خالد اور افشاں شببر، سندھ کوچ مسرور زمان، ہیڈ ٹیکنیکل آفیشلز خرم رشید اور ان کی ٹیم کی صلاحیتوں کو مہمان گرامی نے سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں