ترک مسلح افواج ک جانب سے شمالی عراق میں جاری پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقے میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے ترک فوجیوں کی تعداد4 ہو گئی ہے۔
ترک امور دفاع کے مطابق، پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقے میں آج دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 3 ترک فوجی شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے تھے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ۔