ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب میں مچھلی کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق

ریاض:سعودی عرب میں حقل کمشنری کے شہزادہ فہد بن سلطان پارک کے ساحل پر الرقدہ مچھلی کے کاٹنے سے ایک پیراک خاتون کے جسم میں زہر پھیل گیا جس سے وہ جاں بحق ہو گئیں۔

زہرآلودہونے کی وجہ سے اس مچھلی کوبچھومچھلی کہا جاتا ہے۔سمندر میں تیراکی کے دوران اس مچھلی نے خاتون کو کاٹ لیا تھا جس کے بعد انھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔بتایا جاتا ہے کہ الرقدہ مچھلی زہریلی ہوتی ہے اور چٹانوں کے درمیان رہتی ہے، جہاں یہ چٹانوں کے رنگوں میں بنتی ہے اور دوسری مچھلیوں سے چھپ کر رہتی ہے۔اس کی پیٹھ پر زہریلی ریڑھ کی ہڈیاں ہوتی ہیں۔ اگر کسی شخص کا پیر مچھلی پر آنے سے زخم ہو جائے تو اسے زہریلی ہڈی چبھنے کے باعث فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

تیراکی کے شوقین افراد کو سمندری جوتے پہننے کی ضرورت ہوتی ہے۔ حقل کے ساحل پر یہ مچھلی عام پائی جاتی ہے اور تیراک عام طور پر اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں