ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مزید ایک لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو متنازع جزیرے پر منتقل کرنے کا فیصلہ

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے مزید ایک لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو ان کی مرضی کے برخلاف سابقہ غیرآباد اور سیلاب کے خطرے سے دوچار بھاشن چار جزیرے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے وہاں پناہ گزینوں کی امداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تقریبا نو لاکھ 20 ہزار بے گھر روہنگیا مسلمان اس وقت بنگلہ دیش کے مختلف پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

سن 2017 میں پڑوسی ملک میانمار میں مسلم اقلیت کے خلاف تشدد اور فوجی کارروائی سے جان بچانے کے لیے یہ لوگ فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے تھے۔ امریکہ میانمار میں مسلم اقلیتوں کے خلاف فوجی کارروائی کو نسل کشی قرار دیتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں