ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کا کھجور کی برآمد میں دنیا بھر میں پہلا نمبر ، تجارتی حجم ایک ارب ریال سے زائد

ریاض: ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی ویب سائٹ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سعودی عرب گذشتہ 2021 میں کھجورکی برآمدات میں قدر کے لحاظ سے (عالمی سطح پر)پہلے نمبر پر آگیا ہے، جہاں اسی دوران کھجوروں کی سعودی برآمدات کی قدر 1.215 ارب ریال تک جا پہنچی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں کھجور کے درختوں کی تعداد 33 ملین ہے جو کہ دنیا کی کل کھجور کا 27 فی صد ہے۔ مملکت میں کھجور کے زرعی ذخائر کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار ہے۔ سعودی عرب میں کھجور اور کھجور کے شعبے کی مالیت تقریبا 7.5 ارب ریال ہے۔

کھجور کی پیداوار کل زرعی پیداوار کا 12 فی صد اور غیر تیل کی کل پیداوار کا 0.4 فی صد ہے۔ سعودی عرب میں کھجور کے قومی مرکز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھجوروں پیداوار اور ان کی برآمدات میں جو ہدف حاصل کیا گیا ہے۔

وہ تیل پر انحصار کم کرنے کے لیے مملکت کی قیادت کی دلچسپی اور کاشت کاروں کی معاونت کا ثبوت ہے۔ مرکز نے مزید کہا کہ مملکت کے ویژن 2030 میں کھجورکے شعبے پرترقی اور پائیداری کے ذریعے بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں