عراقی کرد علاقائی حکومت (KRG) نے اعلان کیا ہے کہ دوہوک سے منسلک امیدی ضلع پر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے راکٹ حملے میں 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
IKBY انسداد دہشت گردی یونٹ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اس موضوع پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے PKK کے دہشت گردوں نے امیدی ضلع کے بامرنی کے گاؤں ایردنا پر 2 راکٹ فائر کیے، حملے میں 2 شہری شہید اور 2 افراد زخمی ہوئےہیں۔