صدر رجب طیب ایردوان نے آسٹریا کے وزیر اعظم کارل نیہامر سے فون پر بات چیت کی ہے۔
ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ٹیلی فونک رابطے میں ترکی اور آسٹریا تعلقات اور 24 فروری سے جاری روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ وہ یوکرین میں جنگ کو جلد از جلد پرامن طریقوں سے ختم کرنے کے لیے مذاکراتی ذرائع کو چلانے کے لیے فریقین کی حوصلہ افزائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔