ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا سستا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے سستا کردیا گیا ہے جبکہ 10 کلو کے تھیلے پر 90 روپے کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو کا تھیلا 980 روپے سے کم کرکے 800 روپے اور 10 کلو کا تھیلا 490 روپے سے کم کرکے 400 روپے کردیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں اضافہ سامنے آیا اور 20 کلو کا تھیلا 180 روپے مہنگا کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں