ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکا بڑا فیصلہ، گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی عائد

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی ہے او رکہاہے کہ تاریخی پارک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے گریٹر اقبال میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز مسترد کردی ہے-انہوں نے کہا کہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں کروں گا، اس تجویز پر غور کرنا تو دور کی بات، اسے اجلاس میں پیش کرنا بھی مناسب نہیں۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے سابق دور میں پودوں کے بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے-وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے بروقت بیج نہ خریدنے کے حوالے سے انکوائری کا حکم دیاہے-

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں