ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگا دی گئی

پنجاب حکومت نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ تاریخی پارک کو جلسوں کے لیے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے گریٹر اقبال میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے اور کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں ہوگی۔

حمزہ شہباز نے سابقہ دور میں پودوں کے بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے انکوائری کا حکم بھی جاری کر دیا۔

انہوں نے ہدایت دی کہ خالی مقامات پر درخت، پودے اور گھاس لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے اور جنوبی پنجاب میں بھی خالی اراضی کی نشاندہی کر کے پودے لگانے کا پلان مرتب کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ پی ٹی آئی کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک میں پودے اور گھاس تباہ ہوئی جبکہ جلسے سے پارک کو تقریباً 50 لاکھ روپے کا نقصان ہو

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں