ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینٹرل جیل کی خواتین قیدیوں میں الخدمت کے تحت ہائی جین کٹس تقسیم 

کراچی: الخدمت کراچی کی جانب سے ’’ویمن جیل ‘‘کی قیدیوں میں ہائی جین کٹس تقسیم کی گئیں ۔اس موقع پر ایس ایس پی ویمن جیل شیبا حسن شاہ، ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت قاضی سید صدر الدین اور سینئر منیجرمنظر عالم بھی موجود تھے۔ہائی جین کٹس میں صابن ،نیل کٹر،تولیہ ، شیمپو، ٹالکم پاؤڈر، ٹوتھ پیسٹ ،ٹیشو پیپر اور دیگر اشیا شامل تھیں۔

اس موقع قیدی خواتین کو صحت سے متعلق آگہی بھی فراہم کی گئی۔ شیبا حسن شاہ نے الخدمت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ الخدمت معاشرے کے کمزورطبقے کیلئے عمدہ کا م کر رہی ہے۔ الخدمت جیلوں میں قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کام کر رہی ہے ،یہ ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ الخدمت آئندہ بھی اس طرح کے کام کرتی رہے گی۔

قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ الخدمت بلاتفریق اور رنگ ونسل کام کر رہی ہے، الخدمت جہاں صحت، تعلیم، کفالت یتامیٰ، صاف پانی، مواخات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور کمیونٹی سروسز کے شعبہ جات میں کام کر رہی ہے اور اس کے کاموں کوخاص پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت ملک بھر میں جیلوں میں قیدیوں کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔

الخدمت جیلوں میں قدیوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے مفت میڈیکل کیمپ بھی کرواتی ہے، جبکہ صاف پانی بھی فراہم کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کام اہل خیر کے تعاون سے کیے جا رہے ہیں ۔قاضی سید صدرالدین نے کہا کہ جیلوں میں خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں