فیصل آباد: فیصل آباد کے عوام ایک ہفتے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پھٹ پڑے اوراُسے ظلم قرار دے دیا جبکہ حکمران جماعت پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے اُسے مجبوری اور سابق حکومت کی نااہلی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
اگرعمران خان کی حکومت برقراررہتی تواس سے بھی زیادہ اضافہ ہوتا۔ ملک میں تاریخ کی بد ترین مہنگائی پر ریلیف دینے کی جائے تکلیف سے ثابت ہوگیا ہے کہ پی ڈی ایم مہنگائی پچھلے حکومت سے 2 قدم آگے چلے گئی ہے۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان نے تو نماز جمعہ میںشہریوں کی طرف سے قرار داد مذمت اور حکومت سے فوری طور پر اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیاہے۔
مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ عوام کی برداشت سے باہر ہے۔ اس سے ضروریات زندگی کی اشیاء کی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوجائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں غریب غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر ایک ہی دن میں غریب عوام پر پٹرول اور بجلی کے دو بم گرا د یے جس سے مہنگائی کا بڑا طوفان آچکا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول 200 روپے سے تجاوز کر گیا عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خون نچوڑا جارہا ہے۔ متوسط اور کم آمدنی والے مشکلات میں گر جائیں گے۔ مہنگائی کی شرح اسی طرح بڑھتی رہی تو عوام پتے کھانے پر مجبو رہو جائیں گے۔ اُنہوں نے وزیراعظم میاں شہبازشریف کو تجویزدی کہ اشرافیہ اور لاکھوں کروڑوں روپے لینے والوں کی مراعات کم کی جائیں اور غریب عوام کو ریلیف دیا جائے منظور نہیں۔
پارٹیوں سے نکل کر پاکستانی بن کر فیصلے کئے جائیں غریب عوام کو ریلیف دینا غریب عوام کا حق ہے معاشی قتل عام نامنظور مہنگائی کا طوفان نامنظور پٹرول آٹا چینی بجلی گھی کوکنگ آئل تعمیرات کا سامان عوام کی روز مرہ استعمال کی چیزیں قوت خرید سے باہر ہو رہی ہیں لوگوں سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے حکومت فوری طور پر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان اور پیپلزپارٹی کی سٹی صدر رانا نعیم دستگیر نے کہا کہ گزشتہ چارسال ملک ایک نااہل شخص کے پاس رہا جو نہ ملک چلا سکا اور نہ اپنا گھر بساسکا اُس نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تکلیف پرغریب طبقہ کے لئے 2 ہزار روپے ماہانہ ریلیف بھی دیا ہے۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ڈپٹی ترجمان سیف الدین نثار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی پر ملک بھر میں سخت احتجاج کریں گے۔ مرکزی تنظیم تاجران کے صدر محمد کاشف چوہدری جنرل سیکرٹری سید عبدالقیوم آغا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر پیٹرولیم مصنوعات کی مہنگا ہونے کیخلاف سخت احتجاج کا اعلان کریں۔
عوام مزید مہنگائی اور ناقص حکمرانی برداشت نہیں کرسکتی۔ حکمران اپنے نا اہلی کا اقرار کرکے فوری طور پر مستعفی ہوجائیں کیونکہ ملک اب وزیر اعظم شہباز شریف کے ہاتھوں کی بجائے آئی ایم ایف کے ہاتھوں میں چلا گیاہے۔