ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا بھارتی سیاستدان کے گستاخانہ بیان پراحتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان  سراج الحق نے نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرنے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 جون کو نبی کریم ؐ کی محبت میں اور ہندوستان کی حکمران پارٹی کی گستاخانہ جسارت کے خلاف پورے ملک میں بھرپور احتجاج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے کی طرف 9 جون کو تحفظ ناموس رسالتؐ  مارچ ہوگا۔ امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اس میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پر دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں