ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: یونان باز نہ آیا تو جزائر کے اسٹیٹس پر بحث شروع ہو جائے گی

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "یونان بین الاقوامی سمجھوتوں کے بر خلاف جزائر کو مسلح کر رہا ہے۔ اگر یونان ان خلاف ورزیوں سے باز نہ آیا تو جزائر کی خود مختاری پر بحث کی جائے گی”۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود شمالی مقدونیہ کے وزیر خارجہ بوجار عثمانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "بین الاقوامی تعلقات میں اتار چڑھاو ہو سکتا ہے، دوستی ہو سکتی ہے کشیدگی ہو سکتی ہے یہ سب فطری چیزیں ہیں۔ لیکن یونان کی صورتحال افسوسناک ہے۔ ایک چیز ہے کہ اس میں یہ بہت کامیاب ہیں مثلاً خواہ کیسے ہی ناحق کیوں نہ ہوں اپنے آپ کو برحق ثابت کرنے میں اور رونے دھونے میں بہت ماہر ہیں۔ یہی نہیں آپ کے منہ پر بہت اچھے اور پشت پیچھے نفرت، کینے، جھوٹ اور بہتان سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہ خصائص اچھے سیاست دانوں اور ملکوں کے شایان شان خصائص نہیں ہیں۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ یونان کو چاہیے کہ ہمارے مراسلوں کا مردانگی سے جواب دے، جزائر کے اسلحے سے پاک اسٹیٹس کی خلاف ورزی کی تردید کرے۔ جو خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں انہیں فی الفور بند نہ کئے جانے کی صورت میں جزائر کی خودمختاری پر بحث شروع ہو جائے گی۔ یوں بھی ہم نے اس بحث کا آغاز کروا دیا ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں