نیویارک: ورلڈ بینک نے یوکرین کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی اضافی مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کے مطابق اس فنڈنگ سے یوکرائن حکومت سرکاری ملازمین اور سوشل ورکرز کو اجرت ادا کر سکتی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ امدادی رقم ہے یا اسے قرضے کے طور پر ادا کیا جا رہا ہے۔
عالمی بینک نے بتایا کہ ڈیڑھ ارب ڈالر کے ساتھ یوکرین کے لیے امدادی پیکج چار ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین پر روس کے حملوں کے بعد ان کی حکومت کو کام جاری رکھنے کے لیے ماہانہ سات ارب ڈالر کی امداد کی ضرورت ہے۔