ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے تمام سرکاری ادارے اب کے بعد خبر رسانی میں ترکیا نام استعمال کریں گے، ترک صدر

صدر  رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ "ملک  کا  بین الاقوامی سطح پر نام  ترکیا  کے  طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ "

کل دارالحکومت  انقرہ  میں   صدارتی  کلیہ  میں  کابینہ کیے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کرنے والے صدر ایردوان نے کہا کہ  گزشتہ ہفتے  اقوام متحدہ میں ترکی  کے عالمی   سطح پر سرکاری نام کو  ٹرکی کے بجائے  ترکیا کے طور پر  تبدیل  کر دیا گیا ہے۔

"اب سے ہمارے ملک کے تمام بین الاقوامی  مخاطبین ، ہمارے ادارے، تنظیمیں اور ہمارے شہری اپنی ریاست کا نام ترکی کے طور پر سینہ تان کر اظہار کر سکیں گے۔ اب  کے بعد  تمام تر سرکاری  اداروں   کی خبر رسانی میں   ٹرکی  نہیں لکھا جائیگا۔  اور اب کے بعد  ہمارا سرکاری نام  ترکیا ہے۔   ہم  نے کابینہ کے حالیہ اجلاس میں   یہ فیصلہ کیا ہے اور اقوام متحدہ بھی ہمارے اس مطالبے کو سرکاری طور پر قبول کرچکا ہے۔ "

یہ بتاتے ہوئے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ آگ، سیلاب اور  طوفانوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ایردوان نے کہا کہ وہ ایک ایسے وژن کی طرف رجوع کر رہے ہیں جو مستقبل کا احاطہ کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ترکی دنیا کے ان چند  ممالک میں  شامل ہے  جنہوں نے اپنی جنگلات کی کثرت  میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نےبتایا کہ ہم  نے   موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے منصوبوں کو دنیا کے مستقبل میں ان کی اہمیت کی وجہ سے اپنے 2053 کے وژن کے مرکز میں رکھا،  ہم  نے موسمیاتی کونسل کا اجلاس بلایا، تمام شعبوں کے ذریعے کام کرنے کا عزم کیا، اور "موسمیاتی قانون سازی ”  پر کام شروع کیا۔

ایردوان نے  کہا کہ اس دائرہ کار میں شعبہ توانائی میں، شمسی توانائی سے لیکر پن توانائی  تک کے قابل تجدید  وسائل  میں سرمایہ   کار ی میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں