عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ انگلینڈ سے شروع ہو کر کثیر تعداد ممالک میں پھیلنے والے پُراسرار یرقان کے مریض بچوں کی تعداد کم از کم 700 اور وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے جنیوا مرکز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تھیڈورس ایڈہینم گبریسس نے پُر اسرار یرقان کیسوں کے بارے میں تازہ معلومات فراہم کی ہیں۔
گبریسس نے کہا ہے کہ اس وقت تک 34 ممالک میں 700 ہیپاٹائٹس کیسوں کی تصدیق ہو چُکی ہے اور 112 کیسوں پر تحقیق جاری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وائرس کے مریض بچوں میں سے 38 کو جگر کی منتقلی کی گئی ہے اور 10 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
گبریسس نے کہا ہے کہ وائرس کے سبب کی نشاندہی کے لئے عالمی ادارہ صحت، رکن ممالک کے ساتھ، مربوط شکل میں تحقیقی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
واضح رہے پُراسرار یرقان ایک ماہ سے 16 سالہ بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور اس کے مریضوں میں پیلاہٹ، اسہال، قے اور پیٹ کے درد جیسی علامات دیکھنے میں آ رہی ہیں۔