ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مصر میں سات پاکستانیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

قاہرہ: مصر میں قیدسات پاکستانیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات کے صدام، ظہور اور کراچی کے اقبال، راحیل، پرویز، عاطف سمیت مزید ایک شخص کو مصر میں بحری جہاز سے منشیات برآمد ہونے پر 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

منشیات برآمد کے کیس میں ٹرائل کے دوران مصری عدالت نے ساتوں افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔ سپریم کورٹ کے وکیل نثار اے مجاہد نے بتایا کہ ہم نے کیس میں معاونت کی اور گرفتار افراد کی اپیل پر مصری عدالت نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں