ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک منفی کردیا

اسلام آباد: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی کریڈٹ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا اقتصادی آؤٹ لک منفی کرنے کے بعد پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ بھی منفی کردی ہے.

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن اور ممالک کی معاشی کیفیت کا جائزہ لینے والی کمپنی موڈیز نے پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی و مالیاتی صورتحال کے تحت اس کا درجہ ’مستحکم‘ سے ’منفی‘ کیا تھا۔

موڈیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے امدادی رقم ملنے سے ریٹنگ برقرار رہ سکتی تھی تاہم بیل آؤٹ کی امدادی رقم نہ ملنے پر پاکستانی کی معاشی کیفیت میں تبدیلی کی گئی ہے۔

موڈیز کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان شدید مالیاتی مشکلات کا شکار ہے جبکہ دوسری جانب سیاسی افراتفری نے بھی اس میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ موڈیز نے پاکستان میں زرِ مبادلہ کی کم ترین سطح پر بھی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں