ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی کا اگلا میئر پیپلز پارٹی سے ہوگا، مرتضیٰ وہاب

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کا اگلا میئر پیپلز پارٹی سے ہوگا اورپارٹی میں اتنی استعداد موجود ہے کہ وہ کراچی کے مسائل حل کرسکے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ کراچی میں بااختےار بلدیاتی نظام ہونا چاہئے، حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملازمت دیتے وقت ڈومیسائل کی تصدیق کرائی جائے گی، ملازمت مقامی لوگوں کا حق ہے ان کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونی چاہئے، پیر کو ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پبلک سروس کمیشن کو فعال کرنے کا بل منظور کرالیا جائے گا، بلدیاتی ادارے قانون کے مطابق عوام کے تابع ہیں اور ان کی خدمت پر مامور ہیں۔

کلفٹن میں واقع راشد ربانی فیملی پارک کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں جتنے پارک اور کھیل کے میدان ماضی میں اُجڑگئے تھے یا قبضہ کرلئے گئے تھے انہیں دوبارہ سے بحال کررہے ہیں اور تزئین و آرائش کرکے شہریوں کے لئے کھولے جارہے ہیں، شہریوں سے درخواست کی کہ وہ شہر کی دیواری کو گندہ نہ کریں وال چاکنگ اور پان تھوکنے سے گریز کریں شہریوں میں یہ شعور اجاگرکرنے کی ضرورت ہے کہ یہ شہر ہمارا اثاثہ ہے اور ہمیں ہی اس کی حفاظت کرنی ہے اور اسے خوبصورت بنانا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں