ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا یوکرین میں میزائل حملے میں اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا دعوی

روس نے یوکرین میں میزائل حملے میں اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے مغربی قصبے میں روسی میزائل حملے سے 22 افراد زخمی ہوگئے۔ مغربی قصبے میں روس نے ہفتے کے روز چار میزائل فائر کیے تھے، حملے میں فوجی تنصیب اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچاجبکہ زخمی افراد میں سات خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے دعوی کیا کہ یوکرین کے مغربی قصبے میں میزائل حملے میں اسلحہ ڈپو تباہ بھی کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق اسلحہ ڈپو میں امریکا اور یورپی ممالک کے فراہم کردہ اینٹی ٹینک میزائل سسٹم، پورٹیبل ائیر ڈیفنس سسٹم، شیل اور دیگر ہتھیار موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں