فرانس میں خوراک کا شعبہ اس وقت بیکٹیریا سے متاثرہ نظر آتا ہے۔
پیزا ،پنیر اور چاکلیٹس کے بعد دہی میں مضر بیکٹریا کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔
دہی ساز کمپنی مالونے ملک ھر سے اپنی تمام مصنوعات جمع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ای کولی نامی بیکٹیریا کی ممکنہ موجودگی کا پتہ لگانا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ان مصنوعات کی تاریخ استعمال 8 جون اور تاریخ اختتام استعمال11 جولائی کے درمیان تھی جس کےلیے کمپنی نے اپنے خریداروں سے بھی کہا کہ وہ ہماری مصنوعات واپس کرتے ہوئے قیمت خرید واپس لےلیں۔
واضح رہے کہ مارچ میں بیوتونی نامی کمپنی کا تیار کردہ پیزا بھی ای کولی بیکٹیریا سے متاثرتھا جسے کھانے سے دو بچے وفات پا گئے تھے۔
اپریل میں بھی اطالوی چاکلیٹ کمپنی فریرو کی مصنوعات میں سالمونیلا قسم کا بیکٹیریا دریافت ہوا تھا۔
کمپنی نے بیلجیئم میں اپنا کارخانہ بند کرتےہوئے تمام مصنوعات واپس منگوالی تھیں۔