ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مزید 2 کشمیری نوجوان شہید، 2 روز میں شہداء کی تعداد 4 ہو گئی

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں بدھ کو ضلع شوپیاں میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے بعد دو دن میں شہداء کی تعداد 4 ہو گئی۔

سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کنجی کولر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا جس سے لوگوں کی نقل و حرکت محدود ہو گئی۔

فوجیوں نے صحافیوں کو بھی علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ قابض حکام نے کنجی کولر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے تاکہ لوگوں کو موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے سے روکا جاسکے۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں