پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کس بے شرمی سے گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ لینا چاہ رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کس بے شرمی اور ڈھٹائی سے فیٹف میں گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ لینا چاہ رہی ہے، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے عمران خان اور ان کی حکومت نے بہت محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماد اظہر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جس کی کوششوں کی وجہ سے فیٹف کے حوالے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
