ہندوستان کے صوبے آسام میں سیلاب کی زد میں آتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 71 تک جا پہنچی ہے۔
ایشیا کے سب سے بڑے دریاوں میں شمار ہونے والے براہما پترا میں سیلاب آنے کا موجب بننے والی شدید بارشوں سے مزید 9 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد 6 اپریل سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 71 ہو گئی۔
آسام ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست کے 33 اضلاع سیلاب کی لپیٹ میں آگئے، جس سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب حکام نے بتایا ہے کہ 8 دنوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا ہونے والے صوبہ آسام 8 افراد لاپتہ ہیں ۔
قدرتی آفت کے باعث ایک لاکھ 86 ہزار افراد نے امدادی کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔