ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملیرجیل سے رہا20 بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے روانہ 

کراچی: ملیرجیل سے رہا 20 بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے اپنے وطن روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر کی لانڈھی جیل اور اصلاحی مرکز میں قید بھارت سے تعلق رکھنے والے مزید 20 ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔تمام ماہی گیروں کو 2018 میں پاکستان کی سمندری حدود سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان سب کی ایک ہی کہانی تھی کہ وہ نادانستہ طور پر پاکستان کے سمندری حدود میں داخل ہو گئے تھے۔

بھارتی ماہی گیر اکثر گجرات سے پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہوتے ہیں اور پاکستانی ماہی گیر ٹھٹہ کی طرف سے سر کریک پر راستے سے بھٹک جاتے ہیں۔ماہی گیروں میں 7 مسلمان بھی شامل تھے، جن سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں جیل کے عملے کی طرف سے کوئی خاص حمایت نہیں ملی۔

ایک ماہی گیر عقیل یونس نے میڈیا کو بتایا کہ یہاں آپ کی جیل میں ہم سب کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا، ہم سب کو یہاں بہترین کھانا بھی پیش کیا گیا جس میں مٹن، چکن، مچھلی اور انڈے شامل تھے لیکن چونکہ مجھے سبزیاں پسند ہیں، میں سبزیاں زیادہ کھاتا تھا۔رہا ہونے والے قیدیوں میں کانجی جادھو، منو نارائن، دانا واگھا، جیوا پربت، رمیش، دنیش میگھا، دیوسی بابو، میرو دیوسی، نارائن اوگھاد، بھانرا کرو، لال جی رخد، نانجی حمیر، دنیش بھیکھا، ابو غفار، یونس علو، نثار ہارون، عقیل یونس، امین سلیمان، فرید انور اور انیس قادر شامل تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں