ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دو کروڑ سال پرانے دیو ہیکل مگر مچھوں کی اقسام دریافت

امریکی محققین نے تقریباً دو کروڑ سال پْرانے دیو ہیکل مگرمچھوں کی اقسام دریافت کی ہیں جو زمین پر 1 کروڑ 80 لاکھ سال قبل زندہ تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کی موجودہ قسم چار سے پانچ فِٹ لمبی ہوتی ہے لیکن ان مگرمچھوں کی لمبائی 12 فِٹ تک تھی۔

امریکی یونیورسٹی کے ماہرین 2007 سے کینیا کے میوزیم میں متعدد قدیم مگرمچھوں کی اقسام کا معائنہ کر رہے ہیں۔ یہ مگرمچھ مشرقی افریقہ میں 18 ملین سال پہلے تک موسمیاتی تبدیلی سے قبل رہتے تھے۔

تحقیق میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ بڑے شکاری جانور ہیں جن سامنا ہمارے آبا و اجداد نے کیا۔ محققین کی جانب سے ان دونوں اقسام کی دریافت کا اعلان نے اس ماہ کے شروع میں جرنل انیٹمِکل ریکارڈ میں کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ دریافت ہونے والی اقسام آج کے مگرمچھوں کی طرح موقع پرست شکاری تھی۔ قدیم انسانوں کے لیے دریا میں جھک کر پانی پینا انتہائی خطرناک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے جبڑے سے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ بڑی مسکراہٹ رکھتے ہیں لیکن اگر انہیں موقع ملتا تو آپ کا پورا چہرہ نوچ ڈالتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں