لاہور: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے بھائیوں کو گرفتار کرنے کے لیے اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے-
میڈیا ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سردار عثمان بزدار کی ڈی جی خان اور تونسہ میں رہائش گاہوں پر چھاپے مارے، اس موقع پر بھاری نفری بھی موجود تھی- ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت ملزمان گھر میں موجود نہ تھے، جس کی وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی-
واضح رپے کہ 900ایکڑ اراضی کے جعلی انتقال میں درج مقدمے کے سلسلے میں عثمان بزدار کے بھائیوں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن کی چھاپا مار کارروائیاں جاری ہیں- سابق وزیر اعلیٰ کے بھائی اور رشتے دار اینٹی کرپشن کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔