ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی طبیعت میں بہتری آنے لگی

لندن: انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں موجود ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ہے۔

ظہیر عباس کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

 خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ انہیں تین دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ آکسیجن پر ہیں، انہوں نے  اشاروں کی مدد سے بیٹی سے سلام دعا کی۔

 ظہیر عباس لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا میں مبتلا ہوئے تھے وہ ڈائیلاسز پر ہیں اور کمزوری محسوس کر رہے ہیں، ان کو لندن پہنچنے کے بعد نمونیہ اور گردوں کی تکلیف ہوئی تھی۔

ظہیر عباس دل کے عارضہ میں بھی مبتلا ہیں اور 2018 میں انجیو گرافی کے بعد ان کے دل میں دو اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں