راولپنڈی: اے این ایف نے پارسل کے ذریعے ہیروئن بیرون ملک اسمگل کیے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف راولپنڈی نے چاندنی چوک میں کارروائی کرتے ہوئے کوریئر آفس کے ذریعے ہیروئن جاپان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے این ایف حکام کے مطابق ہیروئن 18 عدد بیڈ شیٹوں میں مہارت کے ساتھ جذب کی گئی تھی۔ حکام نے بتایا کہ ہیروئن کو کپڑے سے علیحدہ کرنے کی غرض سے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ پارسل چکوال کے رہائشی اشفاق حسین کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پارسل کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔