ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر میں کورونا مصدقہ کیسز کی تعداد 54 کروڑ 29 لاکھ سے متجاوز

بیجنگ: دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 54 کروڑ 29 لاکھ 16 ہزار270 ہو گئی ہے۔

جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 8 کروڑ 69 لاکھ 9 ہزار 716 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق بھارت 4 کروڑ 33 لاکھ 78 ہزار 234 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 3 کروڑ 20 لاکھ 23 ہزار 166 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔فرانس 3 کروڑ 7 لاکھ 14 ہزار 200 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، جرمنی 2 کروڑ 77 لاکھ 71 ہزار 111 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور برطانیہ 2 کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار 431 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔جنوبی کوریا 1 کروڑ83 لاکھ 19 ہزار 773 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، روس 1 کروڑ 81 لاکھ 44 ہزار 7 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ اٹلی 1 کروڑ 81 لاکھ 28 ہزار 44 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں