ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کا ایک اور یوکرینی شہر پر قبضے کا دعویٰ

ماسکو: روس نے ایک اور یوکرینی شہر پر مکمل قبضے کا دعویٰ کر دیاہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج نے ہفتوں کی لڑائی کے بعد یوکرین کے ایک اور اہم شہر سیوروڈونسک پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا جبکہ سیوروڈونسک کے میئر نے شہر پر روسی قبضے کی تصدیق کر دی۔

روس اس وقت یوکرین کے مشرقی حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہے اور ماسکو کے حامی علیحدگی پسندوں نے کہا ہے کہ روسی فوجی اور ان کے اتحادی لسیچانک میں بھی داخل ہو گئے اور اگر روس اس شہر پر قبضہ کر لیتا ہے تو وہ لوگانسک کے علاقے کا کنٹرول بھی حاصل کر لے گا۔

دوسری جانب یوکرینی حکام نے کہا کہ سیوروڈونسک سے فوجیوں کو اس لیے واپس بلا یاہے تاکہ وہاں مزید ہلاکتوں کو روکا جائے۔

ایک ویڈیو پیغام میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے سیوروڈونسک سمیت اپنے شہر روس کے قبضے سے واپس حاصل کر لیں گے۔

واضح رہے کہ روس کی یوکرین میں جنگ پانچویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے اور سیوروڈونسک پر قبضہ ماسکو کے لیے ایک اہم سٹرٹیجک فتح ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں