ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ایمازون پر تیز ابھرتی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر

آن لائن مارکیٹنگ کے عالمی پلیٹ فارم ایمازون کی جانب سے سیلرز لسٹ میں شامل ہونے کے بعد ایک سال کے اندر پاکستان ایمازون کی تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔

ای کامرس انٹیلی جنس فرم مارکیٹ پلیس پَلس کے مطابق 2022 کے آغاز میں ایمازون کی مارکیٹ پلیس میں شامل ہونےکے بعد سے ہزاروں پاکستانی کاروباریوں نے ایمازون جوائن کرلیا ہے۔

مارکیٹ پلیس پَلس کی جانب سے جاری کردہ ایمازون کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں پاکستان کا شمار امریکا اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر ہوتا ہے۔ اسی فہرست میں برطانیہ کا نمبر چوتھا،ترکی کا پانچواں ،کینیڈا  کا چھٹا اور بھارت کا شمار آٹھواں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں