ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اےکا لاہور سے ملائیشیا کیلئے پروازوں کا سلسلہ بحال 

 لاہور: قومی ایئرلائن (پی آئی اے)نے اسلام آباد کے بعد اب لاہور سے بھی ملائیشیا کے لیے پروازوں کا سلسلہ بحال کر دیا۔کورونا کی پابندیوں کے بعد پہلی پرواز لاہور سے کوالالمپور کے لیے روانہ کردی گئی، ایک سادہ سی تقریب میں لاہور ایئرپورٹ پر کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کیے گئے۔

پی آئی اے اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں پہلے ہی چلا رہی ہے، وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر قومی ایئر لائن اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔اس موقع پر وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے موقع پر سیاحتی مقامات کی پروازوں میں اضافہ کیا جارہا ہے،

لاہور سے اب براہ راست اندرون ملک و بیرون ملک سیاحتی مقامات تک رسائی فراہم کی جارہی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور سے گلگت اور اسکردو کی پروازیں بھی آپریٹ کی جا رہی ہے جبکہ اب باکو اور کوالالمپور کی پروازیں بھی لگا دی گئی ہیں، ان پرواز کا مقصد لوگوں کو اپنی قومی ایئرلائن کے ذریعے براہ راست اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں