ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی، خرم دستگیرنے خبردار کر دیا

گوجرانوالہ:وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہو سکتی تاہم بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی ہوگی، عذاب عمرانی 9 اپریل تک ملک پر مسلط رہا ، لوڈشیڈنگ ایک فارمولے کے تحت ہوتی ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ  بل دینے والے فیڈز پر لوڈشیڈنگ بہت کم ہو گئی اور نہ دینے پر لوڈشیڈنگ ہوگئی،بجلی بحران کا ذمہ دار عمران  حکومت کوقرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ چند دنوں میں سولر پراجیکٹ کا خود اعلان کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سرکاری عمارتوں کو درجہ بہ درجہ شمسی توانائی پر منتقل کریں گے، اب تک جتنے بھی بجلی کے منصوبے شروع ہوئے تھے انکو نواز شریف نے شروع کیا، کراچی میں بھی دو بجلی کے منصوبوں کا آغاز ہوا ہے جبکہ 720 میگا واٹ کے پاور پلانٹ نے 29 جون سے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی بحران میں وقت پر ایندھن نہ خریدنے جانے کی مجرمانہ غفلت شامل تھی، وقت پر پراجیکٹ نہ چلانے میں عمران خان حکومت کی نااہلی بھی شامل ہے، معیشت میں آج جو بھی چیلنجز ہیں وہ ان ڈکیتوں کی حکومت کی وجہ سے ہے جس کے سربراہ عمران خان ہیں، نئے بجلی بنانے کے منصوبے خارجی ایندھن کی بجائے داخلی ایندھن کے ذریعے شروع کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں