ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی ائیر لائن کی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

بھارتی ائیر لائن کی پرواز کی کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کےمطابق بھارتی ائیرلائن کی دہلی سے دبئی جانے والی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پرواز ایس جی 11 نے پاکستان کی فضائی حدود میں لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

پائلٹ کی جانب سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت پر بھارتی پرواز کو کراچی  میں ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باعث طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے پر طیارے کو باحفاظت اتار لیا گیا۔

بھارتی فضائی کمپنی اسپائس جیٹ کا بوئنگ737 مسافر طیارہ نئی دہلی سے دبئی جارہا تھا، طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

پاکستان سول ایوی ایشن انتظامیہ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی۔

لینڈنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ایئرپورٹ انتط امیہ نے مکمل انتظامات کررکھے تھے تاہم مسافروں کو جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے فیول ٹینک سے تیل لیک ہونے پر کپتان نے ہنگامی لینڈنگ کی، طیارے کے فیول ٹینک سے تیل لیکیج کو چیک کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں