لاہور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پر ٹرینوں کے کرایوں میں بری کمی کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے نے کہا کی عید الاضحیٰ کے موقع پر تینوں دن تمام ٹرینوں کے لیے تمام درجات کی ٹکٹوں کے کرایوں میں 30 فی صد کمی ہوگی۔ ٹرینوں میں مخصوص دنوں کے لیے کمی کا اطلاق صرف 10 تا 12 جولائی کے لیے ہوگا۔
واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر سے شہری اپنے اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کے لیے جاتے ہیں اور اس موقع پر ٹرانسپورٹ کے تمام ذرائع کے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا جاتا ہے، جس کے باعث شہری زیادہ تر ریلوے کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔