ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، گھریلو سلنڈر 2480 کا ہوگیا

کراچی: پیداواری اداروں کی جانب سے قیمت میں کمی کے بعد ڈسڑی بیوٹرز نے  ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کا اعلان کردیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے جولائی 2022ء کے لیےقیمت 148725 روپے فی میٹرک ٹن مقرر کی تھی جب کہ پاک عرب ریفائنری نے اپنی قیمت میں 13723 روپے کمی کی ہے، جس کے بعد پارکونے کی نئی قیمت 135000فی میٹرک ٹن مقرر کر دی ہے۔

سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے پیداواری قیمت 140,000فی میٹرک ٹن مقر ر کی ہے۔ عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی اب مارکیٹ میں 220 کی جگہ 210 روپے فی کلو پر آ گئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 اور کمرشل کی قیمت میں 450 روپے کمی ہوگئی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق گھریلو سلنڈر اب ملک بھر میں 2480 اور کمرشل 9530 روپے دستیابہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی، پیٹرولیم سے 55 فی صد اور ڈیزل سے 65 فی صد سستی ہوگی۔ حکومت ہماری پالیسی پر عمل کرے تو قیمت میں حیرت انگیز کمی ہو سکتی ہے۔پاکستان میں ایل پی جی مستقبل کا فیول ہے۔

عرفان کھوکھر نے کہا کہ سوئی گیس گرمیوں میں بھی نہیں آئے  گی۔ دونوں سوئی گیس کمپنیاں ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی سالانہ اربوں روپے کا نقصان کررہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں